بلاول زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا، عمران کے پیچھے قوم کی آواز ہے : شیخ رشید
راولپنڈی (ایجنسیاں) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے، قوم نے عمران خان کو انصاف کیلئے ووٹ دیا ہے، ڈاکوئوں اور چوروں کو قانونی کے شکنجوںمیں لایا جائے گا،میں نے کہا تھا کہ شیخ رشید اس اسمبلی میں ہوگا لیکن نواز شریف نہیں ہوں گے،آصف علی زرداری کو تصویر نظر آنے شروع ہوگئی ہے اس لیے سندھ کے دورے پر ہیں۔ غریب آدمی نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، خان صاحب کے پیچھے قوم کی آواز ہے، کس کس جگہ نہیں لوٹا گیا ؟آج قوم کو کہا جارہا ہے کہ جمہوریت نہیں چلے گی عوام انصاف کی جمہوریت چاہتے ہیں۔ نالہ لئی ایکسپریس کا افتتاح عمران خان کریں گے۔ نواز شریف کے گارڈ نے جو کیمرہ مین پر تشدد کیا اس پر ہم مذمت کرتے ہیں۔ اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ عمران خان کسی سے لحاظ نہیں کرنے والے۔ میں جب عمران خان سے ملتا ہوں تو عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور وہ میری بات کو سنتے بھی ہیں۔ پاکستان میں پہلی دفعہ وہ شخص آیا ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ملک کو لوٹنے والے چوروں، ڈاکوؤں کے پروڈکشن آرڈر ہو رہے ہیں جن پر مجھے تحفظات ہیں اور جو لوگ انصاف کے نام پر ووٹ لے کر آئے وہ بھی منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں اور چور، ڈاکو، لٹیرے بھی منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔