• news

فواد حسن کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے وکلاء کو 20 جنوری کو طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو 20 جنوری کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ فواد حسن فواد کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں پر سپریم کورٹ میں 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ اس لیے درخواست پر کارروائی سپریم کورٹ کی کارروائی تک ملتوی کر دی جائے۔ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن