• news

لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائیں، زردار ی نے گیارہ برس جیل کاٹی ، بھاگیں گے نہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد( آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا لندن میں پراپٹریز کے مالک ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا کہ یہ جائیداد یں مکمل طور پر قانونی ذرائع سے بنائی ہے جس کی تفصیلات الیکشن کمشن میں جمع ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لندن پراپرٹیز کا اعتراف کیا ہے اور کہا کہ لندن میں جتنی بھی جائیدادیں ہیں مکمل طور پر قانونی طریقے سے بنائی ہیں۔عابد شیر علی میری 8 جائیدادوں سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ان جائیدادوں سے متعلق ثبوت پیش کریں۔عابد شیر علی جس جائیداد کا بتا رہے ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سابق صدر زرداری کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ شہریوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زرداری نے ساڑھے گیارہ سال جیل کاٹی ایک گناہ کی دوبارہ سزا نہیں ہوتی زرداری دوسروں کی طرح معاہدہ کرکے باہر نہیں گے زرداری یا بلاول بھٹو بھاگیں گے نہیں اور سامنا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن