• news

پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دینے کی درخواست، ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو ملک کا سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عابد عزیز شیخ نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے اور سب اداروں کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے۔ اسلام میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور سب اداروں کو احتساب کے دائرے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی بھی ہے۔ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دیا جائے جو تمام اداروں کے سربراہوں کو طلب کر سکتا ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن