لاہور، چار فٹ کی دلہن اور ساڑھے چار فٹ کے دولہا کی شادی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں چار فٹ کی دلہن اور ساڑھے چار فٹ کے دولہا کی شادی ہوگئی۔ اس موقع پر دولہا، دلہن کی جوڑی کو لوگوں نے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شادی کی تقریب میں دونوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ والدین کے علاوہ عزیز و اقارب کی بھی خوشی دیدنی تھی۔