• news

ملکی حالات بہت خراب ہیں،کرپٹ لوگوں کو انجام تک پہنچنا چاہیے: ایاز لطیف پلیجو

بدین(اے این این )قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں،کرپٹ لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیے۔بدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے اپنا ایجنڈا واضح نہیں کیا ہے، کرپٹ لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے جو خواب دیکھے تھے حکومت اس کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے، سندھ میں گیس بند کرنا سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن