میانوالی: ریاضی میں کم نمبر لگانے پر طالب علم نے چاقو کے وار کرکے استاد کو زخمی کردیا
میانوالی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل کے طالب علم نے استاد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔طالب علم کا نام رحمت اللہ ہے جس نے استاد حنیف پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ بقول استاد حنیف وجہ عناد دسمبر ٹیسٹ میں ریاضی کے پیپر میں 4نمبر دیئے تھے کل نمبر سو تھے جس سے طالب علم حنیف پیپر میں فیل ہوگیا تھا جس پر طیش میں آکر استاد پر دسمبر پیپروں پر نگرانی کے دوران پیچھے سے حملہ کر دیا۔ جس سے استاد کی گردن، سر پر چوٹیں آئیں، زخمی استاد کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسی خیل پہنچا دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ طالب علم موقع سے بھاگ گیا۔ اس کارروائی پر اساتذہ تنظیموں نے طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔