منی لانڈرنگ روکنے کیلئے حکومتی اقدام، بارڈر ٹاسک فورس قائم
لاہور(خصوصی رپورٹر) منی لانڈرنگ روکنے کے لیے حکومت کا بڑا قدم‘ بارڈر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی‘ بارڈر ٹاسک فورس کے چیئرمین کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس آئی ایس آئی، آئی بی، اے این ایف اور سول آرمڈ فورس کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ اس ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد تمام اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر کے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہے۔ یہ ٹاسک فورس مختلف اداروں اور خاص کر کاروباری افراد کے ان وائسز چیک کرے اور ممکن بنائی گی کہ کوئی بھی متعلقہ شخص منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہو۔