پی ٹی آئی ایم پی اے سلمان نعیم کی نااہلی، سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں فیصلے کا حکم
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد سلمان نعیم کی ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ ایک ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربرا ہی میں بینچ نے اپیل نمٹا دی۔ محمد سلمان کو عمر ایک سال کم ہونے پر الیکشن کمشن نے نااہل قرار دیا تھا۔ محمد سلمان نے پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔ سپریم کورٹ نے فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان شہزاد کیانی، تیمور فریدون، خالد عمر اور راجہ مصطفی کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر برا ہی میں بینچ نے کی دوران سماعت وکیل ملزمان نے کہا ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹ کو طریقہ کار کے مطابق نہیں بھیجے گئے۔ سپریم کورٹ نے منڈی بہاؤالدین کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ ایم ٹی او کی ارشد محمود کی نوکری کی برخاستگی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ پنجاب پولیس منڈی بہاوالدین کے موٹر ٹرانسپورٹ کے خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بیچ نے کی۔