مسلم لیگ ن دور کے حسابات کی رپورٹس پی اے سی کے سپرد کر دی گئیں
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور حکومت کے سال 2016.17کے حسابات سے متعلق جانچ پڑتال کی رپورٹس پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپردکردی گئیں، تمام وزارتوں اور اداروں کی بعض رقوم کے استعمال کے بارے میں آڈٹ نے اعتراضات کیے ہیں۔ اربوں روپے کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔