شام میں روسی جنگی پروازیں96 فیصد کم ہو گئیں: میڈیا
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس نے شام میں جنگی پروازوں میں 96 فیصد کمی کر دی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں روزانہ 100 کی بجائے اب چار جنگی پروازیں ہوں گی۔ شامی حکومت جنگ جیت چکی ہے مزید پروازوں کی ضرورت نہیں۔