کوٹ لکھپت کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان پراسرار طور پر جاںبحق
لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان پراسرار طور پر جاںبحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میںجنرل ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ پر 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔