• news

فیکٹری ایریا میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ۔بتایا جاتاہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے میںچونگی امرسدھو کے قریب 24 سالہ عاصم سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار کارنے اسے کچل ڈالا ۔جس سے عاصم شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عاصم کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکااور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن