فوڈ اتھارٹی نے سٹنگ ڈرنک کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس جاری کردیا
لاہور(نیوزرپورٹر):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرسٹنگ ڈرنک کے غلط اشتہار پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ کمپنی نمائندوں کے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہونے پر فورــاــــــــ اشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اشتہار نہ ہٹانے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی اورمارکیٹ میں موجود سٹاک اٹھوا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرغلط لیبلنگ اورگمراہ کن اشتہارات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری ہے۔سٹنگ ڈرنک کے اشتہار میں انرجی ڈرنک پینے سے بہت زیادہ طاقت حاصل ہو تی دکھائی دینے پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا۔ غلط اشتہار پر کمپنی نمائندے ذاتی سنوائی کے لیے پیش ہوئے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی نے کمپنی کو فوراغلط اشتہار ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کیفین ملی ڈرنکس کو انرجی ڈرنک کی بجائے سٹیمولنٹ ڈرنک کہا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی انرجی ڈرنکس پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔