پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے2 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری ملتان منصور عالم کو ڈی ایس پی آر آئی بی ملتان کی خالی آسامی پر جبکہ ڈی ایس پی لائسنسنگ اینڈ ہیڈ کوارٹر سی ٹی پی ملتان محمد اسحاق سیال کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔