منشیات کے مقدمات میں 3 ملزموں کو سزائیں
فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا کی تین عدالتوں نے زیر سماعت منشیات کے تین مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزموں کو دو، 2 سال قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں دس دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کئے۔