• news

ہاکی سیریز اوپن‘ پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو ہرادیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس )نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور ہائیر ہاکی سیریز اوپن میں ہونیوالے دوسرے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر کھیل و نواجوانان امور رائے تیمور خان بھٹی تھے انکے ہمراہ ازبکستان کے منسٹر و چیف ڈی مشن بہادر‘کرنل ر سکندر گھمن‘ اولمپیئن قمرابراہیم‘آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر‘ایونٹ منیجر راؤ عثمان اکبر‘ایکوریٹی انچارج مقصود خان‘ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر( ر) جاوید منج کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پاکستان پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے اویس ‘ظہیر‘مرتضی ‘یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قازقستان نے نیپال کو چھ صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز کا پریکٹس میچ ازبکستان اور پریزیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے روز نیپال اور قازقستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کھیلے گئے میچ میں قازقستان کی ٹیم چھائی رہی جبکہ ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے مقابلے میں نیپال کو 6 صفر سے شکست دی۔ ہاکی سیریز اوپن کا فائنل معرکہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن