• news

اسد عمر اور آئی ایم ایف مشن سربراہ کے درمیان ویڈیو کانفرنس، قرض پروگرام پر گفتگو

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر او آئی ایم ایف مشن سربراہ ہیرالڈ فنگر کے درمیان بات چیت ایک گھنٹہ سے ہوئی ویڈیو کانفرنس میں قرض پروگرام پر بات چیت کی گئی اسد عمر نے ہیرالڈ کو معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا مشن پاکستان کیلئے اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے گا اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں، پبلک اداروں میں گورنس اور اصلاحات ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات، ترسیلی کمپنیوں کے خسارے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کے ٹیکس ری فنڈز جاری کئے جائیں گے حکومت کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کی جائیں گی گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کا تنازع حکومت اور کاروباری برادری کے مفاد میں نہیں اس مسئلے کے حل کی تجاویز پیش کی جائیں۔


ویڈیو کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن