قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، 2 حکومتی اتحادی پارٹیاں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کرینگی
اسلام آباد (جاوید رحمن نیشن رپورٹ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر حکومت اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور بلوچستان نیشنل پلان مینگل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے شہر کی طرف سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے مسلسل واک آ¶ٹ کررہی ہیں۔ متحدہ پاکستان کے رہنما امین الحق نے ”دی نیشن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہم اپوزیشن کی حمایت کرینگے۔ اگرچہ ہم اپوزیشن کے ساتھ واک آ¶ٹ نہیں کرینگے تاہم تیسرے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وقفہ کے بعد آج 4 بجے پیر دوبارہ ہوگا۔
پروڈکشن آرڈر حمایت