• news

امریکہ نے چین کو قومی سلامتی کیلئے روس سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی نیشنل کاونٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا کہ امریکہ کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔بل ایونینا کے مطابق چین امریکہ پر گمراہ کن بیانات اور اقدامات کا الزام عائد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد کمرشل رازوں کی چوری پر رکھی گئی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے۔بل ایونینا نے کہا کہ آپ رواں سال جون یا جولائی سے اب تک نظر دوڑائیں تو محکمہ انصاف نے 20 چینی افراد یا کاروباروں پر اقتصادی جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے اور یہ صرف وہ ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن