ویانا: یورپی اور افریقی رہنمائوں میں تجارتی مذاکرات شمسی توانائی اور پانی کے منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری پر غور
ویانا (اے پی پی) یورپی اور افریقی رہنمائوں کے درمیان ویانا میں تجارتی مذاکرات کا انعقاد ہوا ہے اس بات کا امکان ہے کہ افریقہ میں یورپی ممالک مزید ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کریں گے۔ یورپی سرمایہ کاری سے مراکش میں شمسی توانائی کا بڑا پلانٹ اور مصر کے نیل ڈیلٹا میں پانی کی نکاسی کے منصوبے شامل ہیں۔ افریقہ میں غیر ملکی سرمایہ کاریکی مزید ترغیب کے لئے چند افریقی ممالک کے رہنمائوں نے یورپی رہنماؤں سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ملاقات ہوئی۔ اس مذاکراتی عمل کے بعد یورپی یونین کی ششماہی صدارت کے حامل ملک آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کْرس نے کہا افریقہ میں یورپ کی جانب سے ایک ارب یورو سے زائد سرمایہ کاری کا قوی امکان ہے لیکن بعض ضمانتوں کی فراہمی ابھی باقی ہے۔ یورپی سرمایہ کاری سے مراکش میں شمسی توانائی کا بڑا پلانٹ اور مصر کے نیل ڈیلٹا میں پانی کی نکاسی کے منصوبے شامل ہیں۔