برطانیہ: شامی بیوی اور ساس کے قاتل افغان نوجوان کو32 سال قید کی سزا کا حکم
لندن (اے پی پی) برطانیہ کی ایک عدالت نے بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے 21 سالہ افغان نوجوان جانباز ترین کو 32 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رواں سال 26 اگست کی رات جانباز نے شام سے تعلق رکھنے والی اپنی 22 سالہ بیوی رنیم عودہ اور اس کی 49 سالہ ماں خولہ سلیم کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ پولیس نے جرم کے ارتکاب کے 3 روز بعد قاتل کو گرفتار کر لیا تھا۔