روہنگیا مسلمانوں پر مظالم: جنوبی کوریا کا سوچی سے امن ایوارڈ واپس لینے کا اعلان
سیول(اے این این )جنوبی کوریا میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم ملک کی سب سے بڑی تنظیم نے روہنگیا نسل کے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کی وجہ سے میانمار کی خاتون رہ نما آنگ سان سوچی سے 2004 میں دیا گیا انسانی حقوق ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ادھر 18 مئی یاد گار فائونڈیشن کے ترجمان شوجین تائی نے بتایا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے صلے میں امن ایوارڈ حاصل کرنے والی آنگ سان سوچی کے روہنگیا میں مسلمانوں پر وحشیانہ جرائم کو جواز مہیا نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ایوارڈ جرائم کی پردہ پوشی میں مدد گار نہیں ہو سکتا۔ تنظیم کی انتظامی کونسل نے سوچی سے ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔