• news

ساہیوال: گھریلو جھگڑوں پر لڑکی سمیت2 افراد نیزہر نگل لیا، اوکاڑہ میں نوجوان پھندے سے جھول گیا

ساہیوال، اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) لڑ کی اور 45 سالہ نوجوان نے گھریلو تنا زعہ پر زہر کھا کر خودکشی کر لی، چک98/9.Lکے محمد اکرم کی25سالہ لڑ کی مصباح نے گھریلو تنا زعہ پر والدین سے جھگڑکر زہر پی لیا جبکہ چک32/2.Lکے خادم حسین کے بیٹے ارشاد حسین نے بھائیوں سے جھگڑ کر کالا پتھر زرعی زہریلی دوائی پی لی ۔ اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کے نوجوان اعظم نے جو سسرال میں رہائش پذیر تھا، گھر یلوناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر درخت سے جھول کر خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن