• news

ایک زرداری ’’سب‘‘ پر نہیں ’’پیپلز پارٹی‘‘ پر ہی بھاری ہے:حافظ حسین احمد

جیکب آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک زرداری ’’سب‘‘ پر نہیں ’’پیپلز پارٹی‘‘ پر ہی بھاری ہے۔ حکمران اور نیب ایک ڈگر ہی گامزن ہیں دونوں کا ایجنڈا مخالفین کو قابو کرنا ہے، مڈٹرم انتخابات نہیں بلکہ حالات کو قومی حکومت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ایک زرداری سب پر بھاری مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک زرداری ان پر ہی زیادہ بھاری ثابت ہوئے ہیں جو ان کے قریب ہوتے ہیں، آصف زرداری سب سے زیادہ پیپلز پارٹی اور بلاول پر بھاری ثابت ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن