چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی تاریخ تبدیل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوارالحق کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی تاریخ تبدیل، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فل کورٹ ریفرنس 21 دسمبر کو ہونا تھا۔ فاضل چیف جسٹس 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔