• news

ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

فیروزوالہ ( نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے ، ڈاکو لوٹ مار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ جاوید نگر کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوارسے نقدی ،موبائل، گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی، آڑھتی سے موبائل فون اور چالیس ہزار روپے ،دو گھروں میں داخل ہو کر نقدی زیورات اور دیگر سامان لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن