• news

گاڑی کی زد میں آکر خاتون جاںبحق، 50 سالہ شخص کی نعش ملی

لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔ نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ۔ شناخت شیخوپورہ کے رہائشی امیر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ ہربنس پورہ کے پل کے قریب 75 سالہ نامعلوم خاتون سڑک عبور کررہی تھی کہ رفتار مزدا گاڑی نے اسے کچل ڈالا۔جس سے خاتون موقع پرہی ہلاک ہو گئی ہے ۔ نعش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ورثا ء کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن