• news

پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف

لاہور(این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں جس کیلئے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے۔دوسری جانب ذرائع مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ذرائع مارک کولز کے مطابق درخواست کا جمع ہونا ایک مس انڈر اسٹینڈنگ تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی کمٹمنٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن