• news

کلب کرکٹ کو بہتر بنائے بغیر فرسٹ کلاس میں بہتری ممکن نہیں :خواجہ ندیم

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ کلب کرکٹ کے نظام کو بہتر بنائے بغیر فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری ممکن نہیں ہے۔حقیقی سکروٹنی کے بغیر مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ پورے ملک میں بوگس کلبوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ جو کلبز مستقل بنیادوں پر نیٹ لگاتے اور میچز کھیلتے ہیں صرف انہیں ووٹ کا حق دیا باقی کلبز کو پلینگ رائٹ دیا جائے لیکن انہیں ووٹ کا حق نہیں دینا چاہیے۔ہر کلب مختلف ایج گروپ میں اپنی تین ٹیمیں بنائے تاکہ مقابلے کی فضا بھی پیدا ہو اور کرکٹ کا معیار بھی بلند ہو۔ اسی فارمیٹ میں پلیئرز کی پرفارمنس کو مانیٹر کرنے کا طریقہ کار بھی بنایا جائے تاکہ سلیکشن کا عمل شفاف بنایا جا سکے۔اصل نرسری کلب کرکٹ ہے۔ یہ نچلی سطح کی کرکٹ ہے جہاں کھلاڑی بنیادی چیزیں سیکھتے ہیں۔ اس سطح پر سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں سکروٹنی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ کلب کرکٹ کو مضبوط بنا کر ہی ملکی کرکٹ کا معیار بلند کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن