• news

بلے سے ٹاس کرنے کا دیسی طریقہ آسٹریلیا بھی پہنچ گیا

برسبین( آن لائن )کرکٹ میں بلے سے ٹاس کرنے کا دیسی طریقہ آسٹریلیا بھی پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 1877 سے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کے بعد اب پہلی مرتبہ ٹاس کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ فیصلہ آئی سی سی کی بجائے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ٹاس کیلئے سکہ اچھالنے کے رویتی طریقے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کروا یا،آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے، ٹاس کے اس طریقے کے تحت ہیڈ اور ٹیل کی جگہ ہلز یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا فلیٹ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔لیگ کے پہلے مقابلے میں برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے مابین ٹاس کرکٹ بیٹ اچھال کر کیا گیا ،سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے بلا ہوا میں اچھال کر ٹاس کروایا۔

ای پیپر-دی نیشن