• news

پریکٹس میچ : کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کی اننگز 318رنز پر ڈکلیئر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے پاکستان کے خلاف تین روزہ پریکٹس میں اپنی پہلی اننگز 318رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ برانڈ اڑتیس ‘رچرڈز اٹھانوے ‘ڈیتھول بارہ ‘بریٹزکی چوبیس ‘نیاکو ایک ‘مون سیمی تیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان مارکم 103اور منیاکا تین رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ فہیم اشرف ‘اظہر علی نے دو دو ‘محمد عامر‘حسن علی اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان نے جواب میں دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے دو رنز بنالئے تھے ۔ امام الحق اور فخر زمان ایک ایک رن بناکر کھیل رہے تھے ۔پاکستان کو میزبان ٹیم کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 316رنز درکار جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن