ہاکی سیریز اوپن : قازقستان نے افغانستان کو 0-8 شکست دیدی
لاہور( نمائندہ سپورٹس)نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہاکی سیریز اوپن کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے دن کے میچ میں قازقستان نے افغانستان کو 0-8 شکست دے دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اولمپیئن چوہدری اختر رسول تھے۔ قازقستان کی جانب سے دولت یرمانو نے 12ویں اور 26 ویں منٹ میں دو گول,یرمک تاشکیو نے 43ویں منٹ میں‘امان ییلوبیکیو نے 41ویں اور 46ویں منٹ میں 3 گول‘نوربول کوزھیم نے 30ویں منٹ میں ایک گول‘تیلیک ازبک نت 39ویں منٹ میں گول سکور کیے۔ آج ازبکستان اور نیپال کی ٹمیوں کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔