• news

بسنت کیخلاف درخواست، جسٹس عاطر محمود نے سماعت سے معذرت کر لی کیس دوسرے بنچ میں لگانے کی سفارش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے بسنت تہوار کےخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ہے اور کیس دوسرے بنچ میں لگانے کی سفارش کردی۔ پنجاب حکومت کے بسنت کا تہوار منانے کے فیصلے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس عاطر محمود نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔ بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف اپوزیشن رکن عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ بسنت منانے کے اعلان سے عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

معذرت

ای پیپر-دی نیشن