• news

مسلم لیگ ن نے ملک کی تاریخی خدمت کی، اب بھی وہی جذبہ ہے: نواز شریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے جب بھی مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی ذمہ داری بخشی اس نے ملک وقوم کی بھرپور خدمت کی ہے اور تاریخی منصوبے مکمل کئے۔ اب بھی مسلم لیگ (ن) ملک اور قوم کی خدمت کے اسی جذبے سے سرشار ہے۔ پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں جن کے ملکی سیاست کے لئے مثبت، اچھے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ پارلیمنٹ ہا¶س میں شہبازشریف اور دیگر پارٹی رہنما¶ں کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اس جذبے اور کارکردگی کی تازہ ترین مثال 2013سے 2018ءکے دوران کارکردگی ہے۔ قوم جانتی ہے کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے نئے کارخانے لگائے۔ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی جو پاکستان میں سی پیک لے کر آئی۔ ہماری ان کاوشوں اور خدمات کا اعتراف نہ صرف پاکستان کے اندر کیاگیا بلکہ پوری دنیا نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا۔ اللہ تعالی نے مسلم لیگ (ن) کوپاکستان کو جوہری ملک بنانے کا اعزاز بخشا۔ یہ دیکھ کر بہت دکھ اور رنج ہوتا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ نجانے وہ کیسے ان حالات میں گزارہ کررہے ہوں گے؟ ہم نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیا اور ان پر سے بوجھ کم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ بہتر حالات میں گزارہ کرسکیں۔ مجھے بتایاگیا ہے کہ ہمارے دور میں جو راشن پانچ ہزار ماہانہ میں غریب خریدتے تھے، اب ساڑھے سات ہزار سے زائد، دس ہزار اور پندرہ ہزار میں لوگ خریدرہے ہیں۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن