بسنت بطور فیسٹیول منائیں گے کائٹ فلائنگ ایکشن کمیٹی : خونی کھیل ہے شہریوں کی رائے
لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے شہری دس سال بعد نو اور دس فروری کو دو روزہ بسنت فیسٹیول منائیں گے، اس بات کا اعلان کائٹ فلائنگ ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ نو اور دس فروری کو ہفتہ اور اتوار کا دن ہے، بسنت فیسٹیول کے انعقاد کے لئے دو ماہ دن رات کام کرکے تیاری کی جائے گی۔ دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تاریخوں کا فیصلہ پنجاب حکومت سے مشاورت کیا گیا ہے جس سے ملک بھر سمیت دنیا بھر سے پتنگ بازی کے شائقین شرکت کریں گے، چھتوں پر رونق لگے گی، تفریح کا موقع میسر ہوگا، تہوار میں دھاتی ڈور کے استعمال اور ہوائی فائرنگ ممنوع ہوگی اس قانون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ بسنت فیسٹیول یا خونی کھیل، لاہوریوں کی بڑی تعداد نے بسنت کو خونی کھیل قرار دے دیا۔ بعض نے بسنت کو فیسٹیول قرار دیتے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو تفریح ملے گی بلکہ اس سے ملک کا امیج بہتر ہوگا ، لاہوریوں کی بڑی تعداد نے بسنت فیسٹیول کی مخالفت کرتے کہا کہ حکومت نے بسنت کی نہیں لوگوں کی گردنیں کاٹنے کی اجازت دی ہے، ماضی سے لے کر اب تک کئی گھر پتنگ بازی کے باعث برباد ہو چکے ہیں۔ پابندی کے باوجود بھی لوگ پتنگ بازی کر رہے ہیں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں جو انتظامیہ اور پولیس پہلے دھاتی اور ایسے واقعات نہیں روک سکی اب کیسے روک پائے گی۔ اب بسنت کی اجازت دے کر انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے رہی ہے۔
بسنت