• news

ٹیکساس میں ایک سکول کا نام ملالہ یوسفزئی سے منسوب کرنے کا اعلان

ٹیکساس (صباح نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک سکول کا نام ملالہ یوسف زئی سے منسوب کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف تمام کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں بلکہ ریاستی انتظامیہ کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ معمول کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ریاست ٹیکساس میں واقع فورٹ بیڈ انڈیپنڈنٹ سکول کا نام ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری سکول ہو جائے گا۔ سکول کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سکول کے بورڈ آف ٹرسٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
منسوب

ای پیپر-دی نیشن