لاہور: چھت پر پڑی ڈور کھینچتے کرنٹ لگنے سے ایک بہن جا ں بحق، 2 شدید زخمی
لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں چھت پر پڑی ڈور کھینچتے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک بہن جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بہنےں شدےد زخمی ہو گئیں۔ تفصےلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے گلبہار کالونی کی تین بہنیں 22 سالہ فرحت، 20 سالہ کومل اور 14سالہ ناز گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھیں چھت پر کٹی پتنگ کی ڈور پڑی دےکھ کر اسے کھےنچنے لگےں۔ ڈور گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے لٹک رہی تھی۔ ڈور کھینچتے ہی تارےں ٹکرانے سے دھماکہ ہوا آگ کے شعلے نکلے، کرنٹ لگنے سے تےنوں بہنےں جھلس کر شدےد زخمی ہو گئیں۔ تینوں زخمی بہنوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 22 سالہ فرحت زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی زخمی کومل اور ناز کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے فرحت کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
ڈور / لڑکی جاں بحق