کابینہ اجلاس طویل ہوتے ہیں، کھانا دیا جائے، شیخ رشید کا مطالبہ: وزراءکو ڈائٹنگ کی ضرورت ہے: وزیراعظم کا جواب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو ئی جب وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھوک ستانے لگی اور انہوں نے وزیراعظم سے کھانا دینے کا مطالبہ کر دیا لیکن وزیراعظم نے جواب میں ڈائٹنگ کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہ کیا اور عمران خان سے کھانے کا مطالبہ کر دیا۔ شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانے کی اجازت دی جائے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وزراءکو کھانے نہیں ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔
شیخ رشید