آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات‘ سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
ترک وزیر دفاع