• news

مشرق وسطیٰ میں قیمتی جانیں، کھربوں ڈا لر ضائع ہوئے، کچھ نہیں ملا: ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گھر واپس آنے اور تعمیر نو کا وقت آگیا ہے۔ شام سے نکلنا کوئی سرپرائز نہیں تھا۔ مشرق وسطیٰ میں ملا کچھ نہیں لیکن قیمتی جانیں اور کھربوں ڈالر ضائع ہوئے۔ روس، ایران، شام اور دیگر داعش کے مقامی دشمن ہیں۔ کیا امریکہ مشرق وسطیٰ کا پولیس مین بننا چاہتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جن کا تحفظ کیا وہ ہمارے اقدام کی تعریف نہیں کرتے۔ دوسروں کیلئے حتمی لڑائی کا وقت آگیا ہے۔ امریکہ کے شام سے نکلنے پر روس، ایران ، شام اور دیگر ممالک خوش نہیں۔ روس اور ایران اس لئے خوش نہیں کہ اب انہیں داعش اور دیگر سے لڑنا ہوگا۔ میں دنیا کی طاقتور ترین فوج بنا رہا ہوں۔ داعش نے ہم پر حملہ کیا ہم نے انہیں برباد کردیا۔
ٹرمپ

ای پیپر-دی نیشن