• news

لبنان: 3 سالہ فلسطینی پناہ گزین بچہ علاج کیلئے اخراجات نہ ہونے کے باعث چل بسا

بیروت/غزہ (این این آئی)لبنان کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج 3 سالہ فلسطینی پناہ گزین بچہ علاج کیلئے اخراجات نہ ہونے کے باعث چل بسا ۔ اس کے والدین بچے کے علاج کیلئے ہسپتال کے اخراجات پورے نہ کرسکے۔ ادھر لبنانی وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث بچے کی موت کے واقعے پر فلسطینی پناہ گزین مشتعل ہوگئے۔ انہوںنے ٹائر جلا کر نہر البارد پناہ گزین کیمپ کی مرکزی شاہراہ بند کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن