سعودی ڈالرز آنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا : سٹیٹ بینک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈالرز سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 78 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب4 کروڑ ڈالر شیڈول بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 53 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ 14 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے۔