• news

پریکٹس میچ : اظہر علی ‘بابر اعظم کی سنچریاں‘پاکستان کی اننگز 306رنز پر ڈکلیئر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے اظہر علی اور بابر اعظم کی کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف سنچریاں‘گرین شرٹس نے اپنی پہلی اننگز 306رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ امام الحق 23‘فخر زمان انیس ‘شان مسعود اکتالیس ‘حارث سہیل چار ‘اسد شفیق صفر ‘کپتان سرفراز احمد سات رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ اظہر علی 100رنز پر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 104رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ منیاکا نے تین ‘کارکٹ رائٹ ‘زیوما اور سائمنڈز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 45رنز بناکر مجموعی طور پر 57رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ نو وکٹیں باقی ہیں ۔ رچرڈز کو محمد عامر نے آٹھ رنز پر بولڈ کر دیا ۔ برانڈ تیس اور ڈیتھول سات رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز سات کھلاڑی آئوٹ 318رنز پر ڈکلیئر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن