• news

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات‘ تعلقات بڑھانے کیلئے حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اپنی تعیناتی کی مدت کے اختتام پر الوداعی ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے جاپان کے سفیر کی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی جن کا مقصد تعلقات کو وسعت دینا ہے۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن