• news

سانحہ 12 مئی : انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 11 مقدمات دوبارہ کھول دیئے‘ آج سماعت ہو گی

کراچی(نوائے وقت نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بارہ مئی 2007 کے اے کلاس کیے گئے 11 مقدمات دوبارہ کھول دیے، سانحے کے 65 مقدمات کو اے کلاس کیا گیا تھا۔ سانحہ 12 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پیشرفت رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج کو پیش کی گئی۔ عدالت نے اے کلاس کیے گئے 11 مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت نمبر2 کو منتقل کردئیے۔ مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر2 میں 12 مئی کے چار مقدمات پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔ چار مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں اورملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ 11 مقدمات گڈاپ، بہادر آباد، فیروز آباد اور ائیر پورٹ تھانے میں درج ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے اے کلاس کیے گئے 65 مقدمات کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیاتھا۔
سانحہ 12 مئی

ای پیپر-دی نیشن