• news

شہزاد اکبر نے جے آئی ٹی سے ملاقات کا الزام مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی کے ساتھ ملاقاتوں کے الزام کو مسترد کر دیا ہے جبکہ ایف ائی اے اور نیب حکام سے ملاقاتیں بھی معمول کا حصہ قرار دے دی ہیں۔سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انیس دسمبر کو انہوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آرحکام سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جو حکومت کی ناجائز اثاثے بر آمد کرنے والے یونٹ کے کام کا حصہ ہیں۔
شہزاد اکبر

ای پیپر-دی نیشن