وزارت داخلہ کا تمام سرکاری عمارات میں آگ لگنے کے واقعات کی انکوائری کرانے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عمارت میں آگ لگے تو صرف وہاں پر رکھا ریکارڈ جل جاتا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا کہ آگ لگے اور صرف سرکاری ریکارڈ جلے، نئے پاکستان میں صرف قانون و آئین کی پاسداری چلے گی،تمام واقعات جن میں سرکاری ریکارڈ جلا اس کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، ایسے تمام واقعات کی انکوائری کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم قوم بننے جا رہے ہیں، ملک کا پیسہ عوام پر لگے گا کسی کی جیب میں نہیں جائے گا۔ نئے پاکستان میں صرف ایک چیز چلے گی وہ ہے قانون و آئین کی پاسداری۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان بنائیں کہ روز حشر ہم پر فخر کیا جائے۔ ایران اور چین کو دیکھ لیں ان کا ٹارگٹ نوجوان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا پہلے سول ڈیفنس کے 20 نمبر ہوتے تھے، ٹریننگ دی جاتی تھی۔ اب ایسانہیں ہوتا جو کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔
شہریار آفریدی