شہریت کیلئے خواتین کو مردوں سے ہاتھ ملانا ہو گا‘ ڈنمارک میں نیا قانون منظور
کوپن ہیگن (صباح نیوز) ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنےوالوں کوتقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہوگا، ہاتھ نہ ملانےوالوں کوڈنمارک کی شہریت نہیں ملے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کاردعمل سامنے آ یا ۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پرپابندی کاقانون پہلے ہی نافذالعمل ہے۔ نئی قانون سازی مسلمانوں کونشانہ بنانے کا عمل ہے۔ مسلمان خواتین غیرمردوں سے ہاتھ ملانامعیوب سمجھتی ہیں۔کئی میئرزکی جانب سے بھی حکومت کے منظورکردہ نئے قانون پراعتراض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیاجائےگا۔
ڈنمارک