بھارت چین کے ساتھ مل کر اعلی سطح کارابطہ برقرار رکھنا چاہتا ہے،بھارتی صدر
نئی دہلی (آئی این پی) چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان صحت مند اور مستحکم تعلقات سے دنیا کے امن و ترقی کو آگے بڑھا یا جاسکتا ہے، چین بھارت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے انسانی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا چاہتا ہے، چین اور بھارت کو عالمی امور میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کانسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بھارت کے ایوان صدر میں بھارتی صدررام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ مل کر اعلی سطح کارابطہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔